0
Tuesday 7 Jan 2020 20:57

پشاور میں بچوں نے کم سن دوست کی جان لے لی

پشاور میں بچوں نے کم سن دوست کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ متھرا میں 2 بچوں نے کنچے کھیلنے کے دوران لڑائی میں اپنے ہی دوست کی جان لے لی۔ ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کے مطابق 10  سالہ جواد اپنے 2 دوستوں کے ساتھ جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں کنچے کھیل رہا تھا تاہم تینوں بچوں کی آپس میں لڑائی ہوئی اور قریبی موجود تیز دھار آلے سے دونوں بچوں نے 10 سالہ جواد کو شدید زخمی کردیا، جواد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں بچوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران جواد کو کھیل کھود کے دوران تیز دھار آلہ کے پے در پے وار کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، پولیس نے بچوں کے قبضے سے تیز دھار آلہ برآمد کرکے بچوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش