0
Wednesday 8 Jan 2020 20:12
امریکہ نے 25 سال میں 9 مسلم ممالک کے ایک کروڑ 10 لاکھ مسلمان شہید کئے

قاسم سلیمانی کا قتل امریکی گریٹر پلان کا حصہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے
قاسم سلیمانی کا قتل امریکی گریٹر پلان کا حصہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ پر پارلیمنٹ میں قومی اتفاق رائے خوش آئند ہے، اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر مثبت کردار ادا کر کے بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے، عساکر پاکستان کیساتھ مثالی یکجہتی نے ملک دشمنوں کی سازش ناکام بنا دی ہے، سیاست میں انتہا پسندانہ نہیں حقیقت پسندانہ طرزعمل ہی ملکی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری اور توسیع کا حق وزیراعظم کو ملنا پارلیمان کی بالادستی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ کی حمایت کر کے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے، زمینی حقائق نے تمام جذباتی نعروں کو ڈھیر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی طرح کا اتفاق رائے عوامی معاملات کی قانون سازی پر بھی نظر آنا چاہئے تاکہ عام آدمی کے مسائل کم ہو سکیں، پارلیمنٹ میں سیاسی مفاہمت کی فضا جمہوریت کا حُسن ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ انوار مدینہ اچھرہ لاہور میں لاہور کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ڈیل اور حکومت ڈھیل کی پالیسی پر گامزن ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکی گریٹر پلان کا حصہ ہے، امریکہ نے ایران کیخلاف جارحیت کی تو امریکہ افغانستان کی طرح ایران میں بھی رسوا اور پسپا ہو گا، ایران امریکی سامراج کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہے ہم ایران کا ساتھ نہیں دے سکتے تو فریق بھی نہیں بننا چاہئے، امریکہ نے پچھلے پچیس سالوں کے دوران 9 مسلم ممالک میں ایک کروڑ دس لاکھ مسلمان شہید کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر مسلم دنیا کو صلاح الدین ایوبی جیسی جراتمند قیادت کی ضرورت ہے، ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بجائے امریکہ مخالف ممالک کا ساتھ دینا چاہئے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے، ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 837319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش