0
Thursday 9 Jan 2020 12:17

عالمی امن کے قیام میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، فردوس عاش اعوان

عالمی امن کے قیام میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، فردوس عاش اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا اور عالمی امن کے مفاد میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، جنگ خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں، مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی اور پاکستان اسلامی دنیا اور عالمی امن کے مفاد میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے اور متعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت دی ہے۔ خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہماری متحرک سفارتکاری اور اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 837426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش