0
Friday 10 Jan 2020 16:38

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا افغان امن عمل پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، سہیل شاہین

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا افغان امن عمل پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا، سہیل شاہین
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے کہا ہے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی عسکری کشیدگی سے ان کے اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے مذاکرات متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سہیل شاہین نے کہا کہ امریکا کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے بات چیت کے بعد دونوں فریقین 18 سالہ افغان جنگ کے بعد امن معاہدے پر دستخط کے قریب پہنچے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے امریکا ایران کشیدگی سے امن عمل کو خطرہ ہونے کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ان پیش رفت کا امن عمل پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ امن معاہدہ حتمی ہے اور صرف (دونوں فریقین) کی جانب سے دستخط ہونا باقی ہیں۔ انہوں نے پیش رفت کے حوالے سے بتایا کہ یہ صرف اس لیے ممکن ہوئی کیونکہ امریکا اور طالبان دونوں اس بات پر راضی ہیں کہ افغان تنازع صرف امن مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 837663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش