0
Friday 10 Jan 2020 21:45

انتقام سخت، علامہ سید جواد نقوی نے تلوار اٹھا کر خطبہ جمعہ دیا

انتقام سخت، علامہ سید جواد نقوی نے تلوار اٹھا کر خطبہ جمعہ دیا
اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ’’انتقام سخت‘‘ کے اعلان کے بعد پاکستان میں بھی امریکہ مخالف جذبات بڑھتے جا رہے ہیں۔ تحریک بیداری امت مصطفٰی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے آج اعصاء کی جگہ تلوار پکڑ کر خطبہ جمعہ دیا اور آج کا خطبہ شہید راہ خدا جنرل قاسم سلیمانی کے حوالے سے بہت ہی مفصل اور انقلابی ترین خطبہ تھا، جس میں ہر مکتب فکر کے مسلمانوں کو بالعموم اور عالم تشیع کے لئے بالخصوص رہنماء اصول بیان کئے گئے۔ اس کے علاوہ علامہ سید جواد نقوی نے اسلام آباد میں شہید راہ خدا جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے حوالے سے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں 12 جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے ایک بہت عظیم الشان مرکزی پرگرام کا اعلان بھی کیا، جس میں علامہ جواد نقوی خود خطاب کریں گے۔

ترجمان تحریک بیداری امت مصطفٰی کا کہنا تھا کہ شہید راہ خدا جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی زندگی میں بھی اور شہادت کے بعد بھی پوری دنیا پر بسنے والے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کئے رکھا ہے، لہٰذا اس شہید راہ خدا جنرل قاسم سلیمانی کا تمام مسلمانوں کی گردن پر حق بنتا ہے کہ اس عظیم شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس عظیم الشان مرکزی پرگرام میں شرکت کریں، تاکہ روز آخرت شہداء اسلام بھی بارگاہ محمد و آل محمد علیہ السلام میں ہماری شفاعت فرما سکیں۔
خبر کا کوڈ : 837727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش