0
Saturday 11 Jan 2020 21:59

شیعہ جماعتوں کا خوف، امریکی قونصل جنرل لاہور نے رینجرز مانگ لی

شیعہ جماعتوں کا خوف، امریکی قونصل جنرل لاہور نے رینجرز مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں شیعہ جماعتوں کے متحدہ پلیٹ فارم ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام کل 12 جنوری کو مردہ باد امریکہ ریلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریلی فیصل چوک مال روڈ سے شروع ہو کر لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی چوک پہنچ کر امریکی قونصلیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کے موقع پر امریکی قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے عملے پر خوف طاری ہے۔ گذشتہ شب امریکی قونصلیٹ لاہور کیتھرین راڈیگیزر نے وفد کے ہمراہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر سے ملاقات کی تھی اور  قونصلیٹ کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب کی تھی۔ آئی جی پنجاب سے ملاقات کرنیوالے وفد کے دیگر اراکین میں سینئر سکیورٹی اتاشی میتھیو کوپیک اور سکیورٹی آفیسر افضال عارف شامل تھے۔ آئی جی نے امریکی قونصلیٹ کی درخواست کے مطابق 6 ہزار اہلکار تعینات کرنے یقین دہانی کروائی تھی۔

اب ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ امریکی قونصلیٹ جنرل کیتھرین راڈیگیرز نے محکمہ داخلہ سے امریکی قونصلیٹ کے باہر رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی ہے جسے محکمہ داخلہ نے منظور کرتے ہوئے کل ہونیوالی ریلی کے موقع پر امریکی قونصلیٹ کے باہر رینجرز بھی تعینات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ امریکی قونصلیٹ کو کنٹینرز، بیریئر اور خاردار تاریں لگا کر پورے علاقے کو نوگو ایریا بنا دیا گیا ہے۔ شملہ پہاڑی چوک میں آنے والے پانچوں روڈز بھی بند کر دی گئی ہیں جس کے باعث شہریوں  کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش