0
Monday 13 Jan 2020 19:35

جے یو آئی (ف) کا حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز لاہور سے کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی (ف) کا حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز لاہور سے کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومت کیخلاف ایک اور تحریک شروع کا فیصلہ کرلیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان ملک کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف جلسوں کا انعقاد کریںگے، جے یو آئی (ف) کا پہلا جلسہ پنجاب کے دل لاہور میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی جے یو آئی پنجاب کے رہنمائوں سے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ اور شوریٰ کا اہم  اجلاس بھی 16 جنوری کو راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عاملہ کے اجلاس میں پنجاب میں ہونیوالے جلسوں کی تاریخوں پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن جلد لاہور میں ہونیوالے جلسے کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے، لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع اور ملک بھر میں جلسے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 838252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش