0
Saturday 18 Jan 2020 11:14

انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے، پی ڈی پی

انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جائے، پی ڈی پی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے کشمیر مین فوری طور پر انٹرنیٹ کی بحالی پر زور دیا ہے۔ پی ڈی پی کے ترجمان کے مطابق حکومت کو یہ عدالت عظمٰی کے احکامات پر فوری طور پر من و عن عمل کرنا چاہیئے تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔ پی ڈی پی کے ترجمان حمید چودھری نے کچھ روز قبل سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے صادر کئے گئے احکامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ بحال کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ خدمات کو منقطع رکھنے سے جموں و کشمیر کے تاجروں اور میڈیا سے جڑے افراد کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے آن لائن شاپنگ کا نظام پوری طرح سے متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں نوجوانوں کی روزی روٹی چھن گئی ہے۔ پی ڈی پی کے ترجمان نے مزید حکومت سے اپیل کی ہے کہ جموں و کشمیر میں فوری طور پر انٹرنیٹ سہولیات بحال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو راحت میسر ہو سکے۔
 
خبر کا کوڈ : 839145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش