0
Sunday 19 Jan 2020 14:02

عراق، وزیراعظم کے عہدے کیلئے پارلیمنٹ نئے فارمولے پر متفق

عراق، وزیراعظم کے عہدے کیلئے پارلیمنٹ نئے فارمولے پر متفق
اسلام ٹائمز۔ عراقی اخبار الصباح کے مطابق پارلیمنٹ میں سائرون سیاسی اتحاد کے نمائندے ریاض المسعودی نے عراقی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ میں نئے فارمولے پر ہونیوالے اتفاق نظر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود مختلف سیاسی پارٹیاں اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کیلئے ایک ایسے شخص کو چنین، جو سیاسی پارٹیوں کیساتھ وفاداری کے بجائے حالیہ ملکی صورتحال کیساتھ مناسب ہو۔

ریاض المسعودی کا کہنا تھا کہ اس نئے فارمولے کے ذریعے عراقی پارلیمنٹ اب سیاسی جمود سے باہر نکل آئی ہے اور تازہ مرحلے میں وزارت عظمٰی کیلئے قومی شخصیت کے انتخاب کیلئے ایک سنجیدہ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جو عنقریب بغیر کسی رکاوٹ کے انجام پا جائے گا۔ ریاض المسعودی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں عراقی عوام کی خواہشات اور اعلٰی دینی مرجعیت کی شرائط کے مطابق نئے وزیراعظم کا انتخاب کر لیا جائیگا، جبکہ سیاسی طاقت کی یہ منتقلی ایک نئے سیاسی اتفاق نظر کے ہمراہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 839389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش