0
Sunday 19 Jan 2020 20:22
سخت انتقام،

ایرانی جوابی کارروائی میں 285 امریکی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، امریکہ کا اعتراف

علاوہ ازیں بڑے پیمانے پر پیشرفتہ امریکی دفاعی سازوسامان بھی تباہ ہو گیا ہے۔
ایرانی جوابی کارروائی میں 285 امریکی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، امریکہ کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ عراقی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بغداد کے قریب واقع عین الاسد نامی امریکی فوجی اڈے پر ایرن کیطرف سے جوابی میزائل حملے میں 285 امریکی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراقی میڈیا نے امریکی وزارت دفاع کیطرف سے امریکی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ کے نام لکھے جانے والے خط کا متن فاش کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومھدی المھندس کی ٹارگٹ کلنگ کے جواب میں عین الاسد پر ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں 139 امریکی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 146 ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار جیمز ھوگن کیطرف سے امریکی سینیٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ بینی تھومپسن کو لکھے گئے اس خطے میں عین الاسد پر ہونیوالی ایرانی کارروائی میں ہوئے بھاری جانی و مالی نقصان کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے کہ وہ اپنی خفت مٹانے کیخاطر ایران کیطرف سے امریکی فوجی اڈے کو پہنچائے گئے اس بھاری جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فاش نہ ہونے دے اور یہی وجہ ہے کہ اس کارروائی کے بعد سے تاحال امریکی حکام کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی تردید کرتے رہے ہیں جبکہ ایرانی جوابی کارروائی میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی لاشوں کو دنیا بھر میں موجود دوسرے امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والی ہلاکتوں کے ضمن میں امریکہ پہنچایا جا رہا ہے۔

امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے اس خط میں بھاری امریکی جانی نقصان کے علاوہ بڑی تعداد میں انتہائی پیشرفتہ امریکی فوجی طیاروں کی تباہی کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر ہونیوالی ایرانی جوابی کارروائی میں 15 انتہائی پیشرفتہ امریکی فوجی طیارے تباہ ہوئے ہیں جن میں 2 بلیک ھاک ہیلی کاپٹرز، 2 مال بردار طیارے اور 3 عدد MQ-1 جاسوس طیارے بھی شامل ہیں جسکے علاوہ وہاں موجود بہت سی عمارتیں بھی تباہ ہوئی ہیں جن میں اسلحے کے گودام، ہیلی کاپٹرز کی ورکشاپس، کمانڈ سنٹر، جاسوسی طیاروں کا کنٹرول روم اور متعدد فوجی ہاسٹلز بھی شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 839450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش