0
Thursday 23 Jan 2020 15:29

لاہور، امریکی سفارتخانے کے وفد کی چودھری پرویزالہیٰ سے ملاقات

لاہور، امریکی سفارتخانے کے وفد کی چودھری پرویزالہیٰ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں نے گلبرگ لاہور میں ظہورالہیٰ روڈ پر اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کرنیوالوں میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے منسٹر قونصلر پولیٹیکل افیئرز مسٹر ٹیری سٹیئرز گونزالیز، امریکی قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف مسٹر بیری جنکر اور قونصل خانہ کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ صدف سعد شامل تھیں۔ سیاسی و اقتصادی امور سے متعلقہ ان امریکی سفارتکاروں نے موجودہ سیاسی امور کے علاوہ اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال بالخصوص پاک بھارت تعلقات اور افغان امور پر بھی بات ہوئی۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے پس منظر میں باہمی رابطے اور تجارت کے علاوہ شعبہ جاتی اور عوامی سطح پر وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 840230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش