0
Monday 27 Jan 2020 11:38

خیبر پختونخوا میں آٹا بحران، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

خیبر پختونخوا میں آٹا بحران، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آٹے بحران کے بارے میں ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں، تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کی ٹیمیں نابنائیوں اور آٹا ڈیلرز کے بیانات قلمبند کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیمیں پشاور میں سپلائی ہونے والا آٹا اور پشاور سے دوسرے اضلاع منتقل ہونے کے بارے میں تحقیقات کریں گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آٹے کے منصوعی بحران پر تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد تحقیقات کیلئے ایف آئی اے خیبر پختونخوا کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اشرف روڈ سمیت مختلف مقامات پر ایف آئی اے کی ٹیمیں آٹے کے بارے میں تحقیقات کریں گی۔ آٹا بحران کے بارے میں خیبر پختونخوا کے فلور ملز کے حوالے سے بھی تحقیقات ہوں گی کہ کتنا آٹا صوبے میں سپلائی ہوتا ہے اور انہیں کتنا کوٹہ مل رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نابنائیوں کی ہڑتال کے بارے میں بھی تحقیقات کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 840925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش