0
Monday 27 Jan 2020 16:39
طیارہ کابل سے ہرات جا رہا تھا

افغان قومی ائیرلائن کا طیارہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ

طیارے میں 83 مسافر سوار تھے، طیارہ طالبان کے زیر تسلط علاقے میں گرا
افغان قومی ائیرلائن کا طیارہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 83 افراد سوار تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی قومی ایئرلائن کا ایک مسافر بردار طیارہ صوبہ غزنی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے بعد طیارے میں سے دھواں اُٹھتا ہوا دیکھا گیا ہے۔ طیارے میں 83 افراد سوار تھے۔ طیارہ گرنے کی اطلاع کے بعد ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ پرواز کابل سے ہرات جا رہی تھی۔ طیارہ جس علاقے میں گرا وہ طالبان جنگجوؤں کے زیر تسلط ہے۔ ترجمان گورنر نے مسافر طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یہ علاقہ طالبان کے زیر اثر ہے اس لیے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے میں جانی نقصان سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی، حادثہ اتنا خوفناک ہے کہ طیارے میں موجود مسافروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہایت کم ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
خبر کا کوڈ : 840994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش