0
Tuesday 28 Jan 2020 17:38

افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، فردوس عاشق اعوان

افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے، افغانستان میں قیام امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی کی حالیہ ٹویٹ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، افغان قیادت کو ایسے بیانات سے پہلے بین الاقوامی تعلقات میں عدم مداخلت کے اصولوں کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان خود مختار ریاست ہے،آئین پاکستان سے منحرف عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنا پاکستان کا قانون ہے، کسی اور ملک کا دوسرے ملک میں قانون کی بالادستی کے خلاف بات کرنا سفارتی تقاضوں کے منافی ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور غیور عوام نے اپنے لہو سے سے امن کے دیے روشن کیے ہیں،کسی شر پسند کو امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔شرپسندوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 841231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش