اسلام ٹائمز۔ صادق آباد میں گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑانے کا واقعہ ملتان میں ایف آئی آر درج کر لی گئی، محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے سوئی گیس حکام کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے کمانڈرز کو نامزد کیا گیا، مقدمہ میں دو ملزم نامزد جبکہ دو نامعلوم ہیں، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے صادق آباد میں 30 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بارود سے اڑایا، سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان پہلے بھی سوئی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہے ہیں۔ زرائع کے مطابق تمام ملزمان کی گرفاتری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔