0
Friday 31 Jan 2020 16:55

کورونا وائرس کا خطرہ، پاکستان کو تھرمو گننز موصول

کورونا وائرس کا خطرہ، پاکستان کو تھرمو گننز موصول
اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 100 تھرمو گنز فراہم کی ہیں، جن کی مدد سے داخلی اور خارجی راستوں پر مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ تھرمل سکینرز کے ذریعے انسانی جسم کا درجہ حرارت چھوئے بغیر معلوم کیا جاسکے گا اور کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کی نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاکستان کے قومی ادارہ صحت کی جانب سے تھرمل سکینرز کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 213 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے اسے پوری دنیا کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے۔ پاکستان نے چین میں پھنسے اپنے شہریوں کو واپس لانے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ایسا کرنا پورے خطے کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ حکومتی رکن سیمی ایزدی نے سینیٹ میں بتایا کہ چین میں کورونا وائرس کا بہتر علاج ہو سکتا ہے، اس لئے پاکستانیوں کو واپس آنے سے روکا۔ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید بناتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے۔ دوسرے ملک چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے اپنے لوگوں کو چین سے نکال رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 841791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش