0
Monday 3 Feb 2020 14:10

پنجاب اور کے پی میں آئی جی کی تبدیلی ممکن اور سندھ میں نہ ہونا خطرناک ہے، خورشید شاہ

پنجاب اور کے پی میں آئی جی کی تبدیلی ممکن اور سندھ میں نہ ہونا خطرناک ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی سونامی لا دی ہے، پنجاب اور کے پی کے میں چار چار آئی جی تبدیل ہونا اور سندھ میں آئی جی تبدیل نہ ہونا انتہائی خطرناک بات ہے۔ احتساب عدالت سکھر میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی سونامی لادی ہے، سونامی تباہی کا نام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ روزانہ 12 ارب کرپشن ہو رہی ہے، تو اب جو 12 ارب بچ رہے ہیں، وہ کہاں جا رہے ہیں؟ چینی ہو، آٹا ہو یا اور کوئی چیز ان کے دام اچانک بڑھ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیزوں کے دام بڑھانے والا کون ہے حکمران بتائیں، ڈالر کا بڑھنا اور روپے کی قدر گرنے کا ذمہ دار کون ہے؟

خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں چار چار آئی جی تبدیل ہونا اور سندھ میں آئی جی تبدیل نہ ہونا انتہائی خطرناک بات ہے، ایک ملک میں دو الگ قانون ملک اور حکمرانوں کے لئے خطر ناک بات ہے، حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، میں عوامی ایشوز پر بات کرتا ہوں۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی ضمانت کیوں نہیں ہو رہی؟ جس پر پی پی رہنماء نے جواب دیا کہ مجھے اللہ سے امید ہے اللہ میرے ساتھ انصاف کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 842310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش