0
Monday 3 Feb 2020 14:33

شیخ رشید اور مرتضیٰ وہاب کا کراچی سرکلر ريلوے منصوبے کا جائزہ

شیخ رشید اور مرتضیٰ وہاب کا کراچی سرکلر ريلوے منصوبے کا جائزہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی سرکلر ريلوے منصوبہ مکمل کرنے کے لئے سندھ اور وفاقی حکومت نے مل کر کام کرنا شروع کر دیا۔ وفاقی وزير ريلوے شیخ رشید احمد اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے چنيسر ہالٹ کے قريب کے سی آر ٹريک کا جائزہ ليا۔ شيخ رشيد نے کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان ريلوے ايک پيج پر ہيں۔ عدالتی حکم ہے کہ کے سی آر کے لئے تعاون کريں اور ہماری کوشش ہے کہ اس ماہ کے آخر میں کام شروع ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے یو ٹی سی) کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جے سی سی کی میٹنگ سے پہلے مسائل کو حل کریں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چین میں اپریل کے مہینے میں ہونے والی جے سی سی میں وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کراچی سرکلر ریلوے کی فنانسنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 200 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے جس کی مالیت کو پورا کرنے کے لئے چین سے بات چیت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 842318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش