0
Monday 3 Feb 2020 21:54

کرونا وائرس پر قابو پانے میں امریکا رخنہ ڈال رہا ہے، چین

کرونا وائرس پر قابو پانے میں امریکا رخنہ ڈال رہا ہے، چین
اسلام ٹائمز۔ چین نے ہلاکت خیز کرونا وائرس سے نمٹنے میں امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سمیت بعض ممالک اس معاملے میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کرونا وائرس کے کنٹرول کیلئے عالمی صحت عامہ کے اقدامات سے کئی زیادہ کام کر رہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت کو وبا پر قابو پانے کیلئے چین کے اقدامات پر اعتماد ہے، تاہم امریکا سمیت بعض ممالک اس معاملے میں رخنہ ڈال رہے ہیں، امریکا نے اب تک کوئی تعاون فراہم نہیں کیا، امریکا واحد ملک تھا جس نے سب سے پہلے سفارتکار ووہان سے نکالے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ کرونا وائرس کنٹرول کیلئے انتہائی جامع اور سخت ترین اقدامات اٹھائے ہیں، کرونا کنٹرول کرنے کیلئے ذمہ داری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

چین نے واضح کیا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نیا معیار طے کر رہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت وبا پر قابو پانے کے لیے چین کے اقدامات پر حمایت کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے، مختلف شہر ویرانے کا منظر پیش کر رہے ہیں، کورونا وائرس سے اموات کی تعداد361 ہوگئی ہے جبکہ سترہ ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔ ایک کروڑ آبادی کا شہر ووہان گھوسٹ سٹی میں تبدیل ہوگیا۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں، سڑکیں ویران ہیں۔ بیجنگ میں بھی میڑو اسٹیشنز سنسان اور سڑکیں ٹرانسپورٹ سے خالی ہیں۔ مختلف ممالک نے چین کے ساتھ سرحد بند اور پروازیں معطل کر دی ہیں، جبکہ انڈونیشیاء کے دارالحکومت جکارتہ کے ائیرپورٹ پر ووہان سے جکارتہ آنے والے مسافروں پر جراثیم سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیا جا رہا اور اسکریننگ کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 842430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش