0
Tuesday 4 Feb 2020 09:21

خودکار فنگر پرنٹ ایڈینٹی فکیشن سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

خودکار فنگر پرنٹ ایڈینٹی فکیشن سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے خودکار فنگر پرنٹ ایڈینٹی فکیشن سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے یہ اے ایف آئی ایس سسٹم فرانزک سائنس ایجنسی میں تیار کیا جائے گا۔ اس سسٹم کے لانچ ہونے سے فنگر پرنٹس کی مدد سے ملزمان کے فنگر پرنٹس میچ کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اس منصوبے کی منظوری دیدی ہے، اس منصوبے پر 49 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس سے قبل صرف ہاتھوں کی انگلیوں کے پرنٹس میچ کرنے کی سہولت تھی اس منصوبے کے بعد پورے ہاتھ کے پرنٹس میچ کئے جا سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس سسٹم کی فعالیت کے بعد جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کی گرفتاری آسان ہو جائے گی۔ اس کیلئے پولیس کو بھی تربیت دی جائے گی کہ کرائم سین پر فرانزک کی ٹیم کو فوری رسائی دی جائے گی جس کے بعد فرانزک ٹیم موقع سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد جمع کرکے ملزمان کی نشاندہی کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کیلئے نادرا کی مدد بھی لی جائے گی۔ اس منصوبے کی فعالیت سے جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 842474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش