0
Thursday 6 Feb 2020 09:56

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دونوں الزامات مسترد

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دونوں الزامات مسترد
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دونوں الزامات مسترد کردیے، امریکی صدر پر اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے دو الزامات تھے۔ 100 اراکین پر مشتمل سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے خلاف طاقت کے غلط استعمال کے آرٹیکل کی مخالفت میں 52 اور حمایت میں 48 ووٹ آئے، کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام کی مخالفت میں 53 ووٹ اور حمایت میں 47 ووٹ آئے۔

طاقت کے غلط استعمال کے آرٹیکل سے متعلق ووٹنگ میں ری پبلکن سینیٹر مٹ رومنی نے بھی ٹرمپ کی مخالفت میں ووٹ دیا، ڈیمو کریٹس کے زیر کنٹرول ایوان نمائندگان نے گزشتہ سال 18 دسمبر کو ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی تھی۔ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹا کر گھر بھیجنے کے لیے 100 ارکان پر مشتمل ایوان میں دو تہائی اکثریت درکار تھی، تاہم یہاں ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے جس کے 53 ووٹ ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے سیاسی حریف جوبائیڈن سے تفتیش کے لیے دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں یوکرین کی فوجی امداد پر پابندی عائد کی تھی، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 842937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش