0
Sunday 9 Feb 2020 12:09

مڈٹرم انتخابات اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب ہے، چودھری سرور

مڈٹرم انتخابات اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزراء نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عوام کو اپوزیشن پر اور اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے پر اعتبار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں اپوزیشن صرف اپنے بچاؤ کی جنگ لڑ رہی ہے، شفاف اور بلا تقریق احتساب کو ایک منٹ کیلئے بھی روکنا ملکی مفاد میں نہیں۔ چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ آخری کرپٹ شخص کے احتساب تک احتساب جاری رہیگا، پاکستان کو کرپشن فری ملک بنائیں گے، مڈٹرم انتخابات اپوزیشن کا کبھی پورا نہ ہونیوالا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک و قوم نہیں صرف اپنا اپنا فائدہ سوچ رہی ہیں، احتجاج کی بات کرنیوالی اپوزیشن متحد نہیں بلکہ انتشار کا شکار ہے، مہنگائی جیسے مسائل کو ختم کرنے کیلئے دوٹوک پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔
 
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خوفزدہ ہے حکومت نے آئینی مدت پوری کر لی توان کی دکانداری ختم ہو جائیگی، 2023 تک حکومت کرنے کا عوامی مینڈیٹ تحریک انصاف کے پاس ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو رہا، اپوزیشن کو احتجاج اور فساد کی بجائے اپنا جمہوری رول ادا کرنا چاہیے، صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پنجاب حکومت مثالی اقدامات کر رہی۔ گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت عملی طور پر عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ چودھری محمد سرور سے ملاقات کرنیوالے صوبائی وزراء میں راجہ محمد بشارت، انصر مجید نیازی اور تیمور خان بھٹی سمیت دیگر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 843519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش