0
Saturday 15 Feb 2020 09:43

مسلم لیگ قاف سے پاور شئیرنگ کا معاہدہ ایک غلطی تھی، پی ٹی آئی رکن

مسلم لیگ قاف سے پاور شئیرنگ کا معاہدہ ایک غلطی تھی، پی ٹی آئی رکن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت اور (ق) لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ کا تحریری معاہدہ ایک غلطی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما نے انگریزی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایاکہ پنجاب حکومت اور (ق) لیگ کے درمیان تحریری معاہدہ ایک غلطی تھی کیونکہ اس معاہدے کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پچھلے عام انتخابات میں (ق) لیگ تحریک انصاف کی حمایت بدولت ہی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ تحریک انصاف کے ایک دوسرے رہنما نے اس یقین کا اظہار کیاکہ تحریک انصاف کے اندر موجود ایک گروپ پنجاب میں (ق) لیگ کی حمایت کر رہا ہے، اور یہی گروپ وزیراعلی پنجاب پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔ لگتا ہے کہ پنجاب حکومت اور پی ایم ایل قاف میں معاملات طے پا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 844637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش