0
Saturday 15 Feb 2020 19:23

ترکی مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان دے کر بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے، بھارت کا واویلا

ترکی مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان دے کر بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے، بھارت کا واویلا
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان دے کر بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ترک صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا کہ بھارت جموں و کشمیر سے متعلق تمام حوالہ جات کو مسترد کرتا ہے اور وہ بھارت کا اٹوٹ اور لازمی حصہ ہے۔ رویش کمار نے مزید کہا کہ ہم ترک قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرے اور حقائق کی صحیح تفہیم پیدا کریں، جس میں پاکستان سے بھارت اور خطے کو دہشت گردی کے باعث پیدا ہونے والے سنگین خطرات بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ترک صدر نے دو روزہ پاکستان کے دورے پر پہلی کشمیری جنگ کے دوران غیر ملکی قبضے کے خلاف ترک عوام کی جدوجہد کے ساتھ کشمیری عوام کی جدوجہد کا موازنہ کیا تھا۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ سو سال پہلے ترکی میں ہوا تھا اسے آج مقبوضہ کشمیر میں دہرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ترکی بھارت مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 844775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش