0
Sunday 16 Feb 2020 22:50

پوری دنیا کے سامنے کاسہ لیس حکمرانوں نے عوام کو سوائے مایوسی کے اور اندھیروں کے کچھ نہیں دیا، پی پی پی 

پوری دنیا کے سامنے کاسہ لیس حکمرانوں نے عوام کو سوائے مایوسی کے اور اندھیروں کے کچھ نہیں دیا، پی پی پی 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما ایم پی اے علی حیدر گیلانی، سابق ایم پی اے نفیس انصاری، ڈاکٹر جاوید صدیقی، محمد عثمان بھٹی، رائے منصب علی، سید ناظم حسین شاہ، ملک ارشد راں، ملک محمد عباس راں، چوہدری یسین سیکرٹری اطلاعات ضلع ملتان رہنما پی پی پی عبدالرئوف لودھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوری اداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بن چکے ہیں، اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جمہوری اداروں کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ احتساب کے نام پر اپوزیشن کے خلاف ڈرامہ کیا جا رہا ہے جو پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے کاسہ لیس حکمرانوں نے عوام کو سوائے مایوسی کے اور اندھیروں کے کچھ نہیں دیا۔ 2020ء غریب عوام کے لیے قیامت سے کم نہ ہوگا، پوری قوم کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کا انجام قریب ہے، مارچ 2020ء میں پیپلزپارٹی عوامی قوت سے حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لیے تیار ہے، پوری قوم کو پیپلزپارٹی کی قیادت کا ساتھ دے کر موجودہ حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

رہنمائوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلال بھٹو کو ڈرانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ملک پر آئی ایم ایف کی ظالمانہ پالیسیوں نے غریبوں کو زندہ درگور کر دیا ہے، پیپلزپارٹی آئی ایم ایف کی کسی ظالمانہ پالیسی کو قوم پر مسلط نہ ہونے دے گی، پیپلزپارٹی ایک جمہوری جدوجہد کا نام ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو کو اگر حکمرانوں نے گرفتار کرنے کی ناکام کوشش کی تو پورے ملک کی گلی گلی میں دمادم مست قلندر ہوگا۔ حکمرانوں کے بے لگام وزراء کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم کو اربوں روپوں کا ٹیکہ لگا کر اب ریلیف کے نام پر حکمران قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ حکمرانوں کے خلاف عوام کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، تبدیلی خان اور اس کے لوٹ مار کرنے والے وزراء اور اے ٹی ایم مشین کو قوم کے سامنے حساب دینا ہوگا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 844946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش