0
Monday 17 Feb 2020 18:31

کالعدم سپاہ صحابہ کی لاہور پریس کلب کے باہر ریلی

کالعدم سپاہ صحابہ کی لاہور پریس کلب کے باہر ریلی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ صحابہ جو نئے نام ’’اہلسنت والجماعت‘‘ سے فعال ہے، نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی اور خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات پر سرکاری تعطیل کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے کالعدم سپاہ صحابہ کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی اور مولانا حسین احمد نے لاہور پریس کلب کے باہر ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہود و نصاریٰ پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، جس کا مقابلہ کرنے کیلئے خلفائے راشدین کی فکر پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت یوم صدیق اکبرؓ پر عام تعطیل کا اعلان کرے۔ ریلی کے باعث ڈیوس روڈ، کوئین میری کالج روڈ، ایجرٹن روڈ اور ایبٹ روڈ پر ٹریفک جام رہی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک کالعدم تنظیم کا اس طرح سڑکوں پر نکل کر راستے بند کر دینا افسوسناک اور انتظامیہ کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ کالعدم جماعتوں کو مکمل طور پر غیر فعال کیا جائے اور نام بدل کر کام کرنیوالی جماعتوں پر بھی پابندی لگائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 845093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش