0
Wednesday 19 Feb 2020 19:26
کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش لالی پاپ ہے

مشرق وسطی کیلئے امریکہ کا امن فارمولہ متعصبانہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

مشرق وسطی کیلئے امریکہ کا امن فارمولہ متعصبانہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی بے بسی اور حکام کی بے حسی عروج پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی مافیا کی سرکوبی حکومت کیلئے چیلنج اور امتحان ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے دعووں کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ ثالثی کی بجائے اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے، کوئٹہ دھماکہ پاکستان کے پُرامن چہرے کو دھندلانے کی سازش ہے، احتساب کے حوالے سے حکومتی بیانیہ کمزور پڑ گیا ہے، مشرق وسطی کیلئے امریکہ کا امن فارمولہ متعصبانہ ہے، مشرق وسطی میں امن کیلئے خطے سے امریکی فوجوں کا انخلا ضروری ہے، امریکہ اسرائیل کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بحرانوں میں پھنس چکی ہے، مودی کی بھڑکائی آگ میں پورا بھارت جل رہا ہے، متنازعہ شہریت بل نے بھارت کو انتہا پسند ہندو ریاست بنا دیا ہے، حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک کنگال اور عوام بدحال ہو گئی ہے۔ حکومت سیاست بازی چھوڑ کر عوام کے مسائل پر توجہ دے، عمران خان جس مافیا کی بات کرتا ہے وہ ان کے آس پاس موجود ہے، حکومتی جماعت کے اندرونی انتشار سے ملکی معاملات شدید متاثر ہو رہے ہیں، مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوامی غصہ طوفان بن سکتا ہے، حج پیکج میں اضافہ ناقابل قبول ہے، حکومت حج کو مہنگا کرنے سے باز رہے، عثمان بزدار پنجاب کو چلانے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کے بہانے زیادہ دیر نہیں چل سکتے، عمران خان کی طرف سے عوام کو دکھائے گئے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے، وزیراعظم نے بزدار کو ضد اور انا کا مسئلہ بنا لیا ہے، کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش لالی پاپ ہے، مودی ثالثی مانتا ہی نہیں تو ٹرمپ کی بار بار پیشکش کا کیا فائدہ، بھارت 90 لاکھ کشمیریوں کو غلام بنا کر ان کی نسل کشی کر رہا ہے، دنیا سلگتے کشمیر کی سنگین صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور وادی جنت نظیر جہنم زار بن چکی ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی ضمیر کب جاگے گا۔
خبر کا کوڈ : 845522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش