0
Thursday 20 Feb 2020 15:05

بھارت کا آئین خطرہ میں ہے، یشونت سنہا

بھارت کا آئین خطرہ میں ہے، یشونت سنہا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے کہا کہ ملک کا آئین خطرے میں ہے کیونکہ ملک کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لکھنؤ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یشونت سنہا نے کہا کہ ہم امن و عدم تشدد کے پیغام کو پھیلانے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اگر احتجاج کررہے ہیں وہ اس لئے کہ ملک کا آئین اور اسکی جمہوریت خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہر سو بدامنی دکھائی دے رہی ہے، کسان ناخوش ہیں اور ہر طرف احتجاج ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام میں ایک دوسرے سے نفرت بڑھ رہی ہے اور اس کی جانچ پڑتال کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ہم میں سے ہر ایک کو سنا جانے کا حق حاصل ہے اور اگر عوام کسی بات پر ناراض ہیں تو حکومت کو انکی ناراضگی دور کرنے کی ضرورت ہے۔ یشونت سنہا نے ممبئی، راجستھان، ہریانہ اور اترپردیش میں امن مارچ کی قیادت کی اور حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کی۔ واضح رہے کہ یشونت سنہا بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس پارٹی سے علیحدہ ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 845684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش