0
Friday 21 Feb 2020 19:21

پشاور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں زیرِآب

پشاور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں زیرِآب
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں گذشتہ شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے شہر بھر میں نکاسی آب کے موثر نظام کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے۔ شہر کی مصروف ترین شاہراہیں گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہوگئیں، جی ٹی روڈ، سٹی سرکلر روڈ، کوہاٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کا پانی سڑکوں پر بہنے سے بدترین ٹریفک جام رہی اور یہ کہ شہری منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور تھے۔ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ پانی کے پائپ لائن اور دیگر تعمیراتی کاموں کیلئے کی گئی کھدائی بھی بارش کے پیش نظر عوام کیلئے زحمت بنی رہی، جبکہ اندرون شہر بیشتر علاقوں کی گلی کوچوں میں بھی نکاسی آب کا پانی جمع رہا اور شہریوں میں گھروں میں بارش کا پانی داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے ڈبلیو ایس ایس پی کے نکاسی آب سے متعلق غیرتسلی پخش اقدامات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے محکمہ بلدیات کامران بنگش سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اربوں روپے کا فنڈ لینے کے باوجود ڈبلیو ایس ایس پی کی صفر کارکردگی کا نوٹس لیں اور یہ کہ پشاور میں نکاسی آب کا موثر نظام کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 845937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش