0
Saturday 22 Feb 2020 18:49

عمران خان نے سخت فیصلے کئے لیکن اس سے مستقبل میں عوام کو بہت فائدہ ہوگا، پرویز خٹک

عمران خان نے سخت فیصلے کئے لیکن اس سے مستقبل میں عوام کو بہت فائدہ ہوگا، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے لیکن ہمیں کوئی تجویز نہیں دیتی، وزیراعظم نے سخت معاشی فیصلے کئے لیکن عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پچھلے حکومتوں نے کچھ کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے آج مسائل ہے، ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔ پرویزخٹک کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے لیکن ہمیں کوئی تجویز نہیں دیتی، اگر ان کے پاس کوئی اچھا راستہ تھا تو عوام ان کو مسترد نہ کرتی، عمران خان نے سخت فیصلے کئے لیکن اس سے مستقبل میں عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سخت فیصلے نہ کرتے تو معیشت اور بھی تباہ ہو جاتی، گذشتہ حکومتوں کے قرضے ہم ادا کر رہے ہیں، تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے، وزیراعظم عمران خان پر ہمیں اعتماد ہے وہ ملک کو صحیح راستے پر گامزن کرے گی۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی محمود خان اس صوبے کے عوام کی خدمت کرینگے، ہم نے غریب عوام کو مفت علاج فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے، پورے صوبے کے عوام کو صحت انصاف کارڈ دیں گے۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوابی کے عوام کو حکومت میں پہلی مرتبہ نمائندگی ملی ہے، اس وقت ملک معاشی بحران ہے لیکن عمران خان ملک کو اس سخت خالات سے نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے اس صوبے کے عوام کو خوشحالی ملے گی، صوبے کے عوام کو روزگار ملے گا، افغانستان کے ساتھ تجارت کی نئی راہیں کھول رہے ہیں، گذشتہ حکومتوں نے ایک محکمے کو منافع میں نہیں چھوڑا۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں 5 سال حکومت کی تو عوام نے ہمیں ووٹ دیکر پورے ملک کی حکومت دی، ملک پر 30 سال حکومت کرنے والے ہم پر تنقید کرتے ہیں۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غریب عوام کیلئے کوئی کام کرتا ہے تو یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں، گذشتہ حکومتوں نے غریب عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عمران خان سے جب بھئملتا ہو وہ کہتے ہیں محمود خان صبح اٹھتے وقت عوام کا سوچا کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پہلا وزیراعلٰی ہو جس کو سابقہ فاٹا کی حکومت بھی ملی، قبائلی اضلاع میں ہم نے ترقیاتی کام کئے اور کر رہے ہیں، خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کیا وہاں پر امن قائم ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش