0
Sunday 23 Feb 2020 23:37
طاغوتی قوتوں کے اشارے پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں کیا جا رہا

ایران نے اپنے حصے کی گیس پائپ لائن مکمل کرلی مگر پاکستان مکمل نہیں کر رہا, حافظ حمداللہ

ایران نے اپنے حصے کی گیس پائپ لائن مکمل کرلی مگر پاکستان مکمل نہیں کر رہا, حافظ حمداللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ عمران حکومت نااہل اور جعلی ہے، طاغوتی قوتوں کے اشارے پر پاک ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے کی تکمیل نہیں کی جا رہی، ایران نے اپنے حصے کی پائپ لائن کا کام مکمل کر لیا ہے، مگر پاکستان مکمل نہیں کر رہا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حکومت مخالف تحریک چلائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے شہر ٹھُل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والوں نے حفیظ شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو روزگار فراہم کیا، ہمیں معلوم ہے کہ لاہور اور پشاور موٹر وے کس کو لیز کرکے دیا جا رہا ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت انڈوں، کٹوں، بکریوں اور چرس و آفیم کی فیکٹریوں بنانے کی باتیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اور زراعت تباہ ہو چکی ہے، سی پیک پر اعتراضات کئے جا رہے ہیں،  ملک کی ترقی میں امریکا، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک بھر میں مارچ کر رہی ہے، جس کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ دیگر اپوزیشن کی جماعتوں سے مشاورت کرکے حکومت مخالف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 846329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش