0
Monday 24 Feb 2020 18:17

وزیر بلدیات سندھ اور میئر کراچی عوام کی تکالیف کا احساس کریں، علامہ شہنشاہ نقوی

وزیر بلدیات سندھ اور میئر کراچی عوام کی تکالیف کا احساس کریں، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ کراچی شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی مرمت پر توجہ نہ دینا عوام دشمنی ہے، اس وقت پورے شہر خصوصاً سخی حسن سے رضویہ چورنگی تک عوام کا سفر عذاب بن گیا ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ اور عوام کرب کا شکار ہے، صوبائی وزیر بلدیات اور میئر کراچی مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، سی پیک اور تعمیر و ترقی کے نام پر پورے شہر کو کھود کر ڈال دیا گیا ہے جبکہ عوام کے لئے کوئی مناسب متبادل راستے نہیں دیئے جا رہے۔

علامہ شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ذمہ داران عوام کی تکالیف اور پریشانیوں پر اپنی آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جبکہ آمد و رفت کیلئے سہولیات فراہم کرنا حکومت اور ریاستی ادروں کا فرض ہے، لہٰذا صوبائی اور شہری حکومتوں کو چاہیئے کہ اس مسئلے پر توجہ دیں کیونکہ عوام کی تکالیف اور پریشانیوں میں اضافہ کرنا باعث افسوس اور شرم ہے، جس کی تکمیل کو پورا کرنے میں حکومت ریاستی ادارے اور شہری حکومت مکمل ناکام نظر آتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 846483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش