0
Tuesday 25 Feb 2020 20:25

غاصب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کیلیے روٹی بنانیوالی قدیمی بیکری بند کر دی

غاصب اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کیلیے روٹی بنانیوالی قدیمی بیکری بند کر دی
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی پولیس نے نمازیوں کیلئے روٹی تیار کرنے والی مسجد اقصیٰ کے قریب واقع 60 سال پرانی بیکری کو بند کرکے مالک کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، فلسطینیوں پر زمین تنگ کیے جانے کے بعد زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے۔ حال ہی میں پولیس نے قدیم شہر میں مسجد اقصٰی کے نمازیوں کے لیے روٹی تیار کرنے والی بیکری کو بند کر دیا اور مالک کے بیٹے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دن دیہاڑے مسلح اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں نے باب حطہ کے قریب واقع 60 سال پرانی بیکری پر دھاوا بولا اور ابو ثنائنا فیملی کے فرزند ناصر نامی نوجوان کو پکڑ لیا۔ بیکری بند کیے جانے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ مسجد اقصیٰ کی جانب جانے والے نمازیوں کو تیار شدہ روٹیاں فراہم کی جاتی تھیں اور اس کارروائی کا مقصد مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں کے خلاف مختلف ہتھکنڈے اپناتے ہوئے “سنچری ڈیل” پر ہونے والے احتجاج کو روکنا ہے۔ واضح رہے کہ باب حطہ مسجد اقصیٰ کی شمالی جانب ایک دروازہ ہے، جو باب الاسباط اور باب الفیصل کے درمیان واقع ہے، جس کا ذکر قرآن کی ایک آیت میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 846738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش