0
Wednesday 26 Feb 2020 16:19

پشاور، اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے احتجاجی کیمپ پر پولیس کا دھاوا

پشاور، اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے احتجاجی کیمپ پر پولیس کا دھاوا
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں اساتذہ کے احتجاجی کیمپ پر پولیس نے دھاوا بولتے ہوئے چند اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں اساتذہ کے احتجاجی مظاہرے پر آج صبح پولیس نے دھاوا بولا، پولیس نے لاٹھی چارج کے بعد چند اساتذہ کو گرفتار کیا تو طلباء بھی نعرے بازی کرتے ہوئے باہر نکل آئے، بعد ازاں انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ہونے پر گرفتار اساتذہ کو رہا کر دیا گیا، تاہم اساتذہ نے اپنے احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کو جاری رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ اساتذہ پر ہونے والے لاٹھی چارج پر طلباء تنظیموں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب اسلامیہ کالج میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تقریب میں وزیراعلٰی محمود خان نے شرکت کرنا تھی، تاہم کشیدہ حالات کے پیش نظر وزیراعلٰی نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش