0
Friday 28 Feb 2020 17:52

پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے۔ دیر بالا، چترال، مالاکنڈ، اورکزئی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جبکہ پنجاب کے شہر میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ پشاور اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 16 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ضلع دیر تھا۔ زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خبر کا کوڈ : 847332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش