0
Sunday 1 Mar 2020 18:08

دہلی فسادات نے بھارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، محمد حسین محنتی

دہلی فسادات نے بھارت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے زمیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی تشدد اور ظلم و بربریت نے مودی سرکار کے سیکولر چھرے کو بے نقاب کر دیا ہے،کیونکہ یہ صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کا قتل عام ہے، حقوق انسانی کے اداروں، او آئی سی سمیت پورے اقوام عالم کو اس کا نوٹس لیکر بھارت میں اقلیتوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کے شہر مٹھی میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالباسط چارو و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ بھارتی جماعت کانگریس بھی ہندو ووٹ حاصل کرنے کیلئے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ بھارتی اعلیٰ عدالتیں بھی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے قتل عام پر بی جے پی اور آر ایس ایس کی غنڈہ گردی کو لگام دینے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی امن کے ٹھیکیدار امریکا اور برطانیہ مسلمانوں کے بھیانک قتل عام پر ٹس سے مس ہونے کیلئے تیار نہیں، دلی فسادات سے گجرات اور 1984ء کے فسادات کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 847743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش