1
Monday 2 Mar 2020 22:49

یمنی اینٹی ایئرکرافٹس نے سعودی اتحاد کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس طیارہ مار گرایا

یمنی اینٹی ایئرکرافٹس نے سعودی اتحاد کا ایک اور پیشرفتہ جاسوس طیارہ مار گرایا
اسلام ٹائمز۔ یمنی فورسز نے صوبہ الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق جارح سعوی اتحاد کا یہ پیشرفتہ ڈرون طیارہ یمنی صوبے الحدیدہ کے شہر الدریہمی کی فضائی حدود کی جاسوسی میں مشغول تھا۔ یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ اس ڈرون طیارے کو ملک کے اندر تیار کئے گئے اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹمز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ کے دوران یمنی دفاعی فورسز نے جارح سعودی اتحاد کے دسیوں ڈرون طیاروں سمیت 12 لڑاکا جیٹ طیارے بھی مار گرائے ہیں جن میں یمنی اینٹی ایئرکرافٹس کا نشانہ بننے والا آخری سعودی جیٹ طیارہ "ٹارنیڈو" تھا جو 15 جنوری 2020ء کے روز سرنگوں کیا گیا۔ یمنی دفاعی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے جارح سعودی اتحاد کے گرائے گئے پیشرفتہ ڈرون طیاروں کے علاوہ لڑاکا جیٹ طیاروں کو بھی اپنے ملک میں تیار کردہ زمین سے ہوا میں مار کرنے والے اینئی ایئرکرافٹ میزائل ڈیفنس سسٹمز کے ذریعے ہی نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یمنی دفاعی فورسز کی طرف سے فروری کے آخری ہفتے میں "شہید عبدالعزیز الھمھرم" نامی نمائشگاہ میں ملک کے اندر تیار کردہ 4 پیشرفتہ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹمز کا دفاع کیا گیا تھا۔ یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے ایئرڈیفنس سسٹمز، جارح سعودی اتحاد کے ڈرون و لڑاکا جیٹ طیاروں کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنائے جانے کی متعدد کارروائیوں میں آزمائے جانے کے بعد، متعارف کروائے گئے ہیں۔ یمن کے تازہ متعارف کروائے گئے ایئر ڈیفنس سسٹمز میں "ثاقب1"، "ثاقب2"، "ثاقب3" اور "فاطر1" نامی زمین سے ہوا میں مار کرنے والے ایئر ڈیفنس سسٹمز شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش