0
Thursday 5 Mar 2020 11:30

بھارت نے کشمیر کی جنت کو جہنم میں بدل دیا ہے، قاری زوار بہادر

بھارت نے کشمیر کی جنت کو جہنم میں بدل دیا ہے، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ بھارت کے مسلمان اپنی بقاء اور ہندوؤں کے ظلم کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں، عالمی اداروں اور مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ہزاروں انسانوں کے قتل کا باعث بن رہی ہے، اگر بھارت میں ظلم اور قتل وغارت گری کو نہ روکا گیا تو یہ آگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المرکز الاسلامی لاہور کینٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بھارت میں مودی سرکار کی زیرسرپرستی مسلم کش فسادات جس میں 50 سے زائد مسلمان شہید ہو چکے ہیں، دہلی سمیت کئی شہروں میں مسلمانوں کے گھروں اور آبادیوں کو جلا کر خاکستر کیا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 7 ماہ سے کشمیری عوام کرفیو اور لاک ڈاؤن میں ہیں خوراک، ادویات اور اشیاء خورونوش نہ ہونے کی وجہ سے بچے، بوڑھے اور خواتین موت کا شکار بن رہے ہیں، جنت نظیر وادی کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا کر جہنم بنا دیا گیا ہے، ایسے میں انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں، امریکہ، اقوام عالم اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیری و بھارتی مسلمانوں پر ظلم و ستم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا حکمران خارجی پالیسی میں ہنگامی تیزی لاکر اقوام عالم اور دنیائے اسلام کو منظم کرکے ایک اُمت ہونے کا ثبوت فراہم کرے اور مسلمانوں کو بھارتی غنڈوں اور بھارتی افواج کے ظلم وستم سے نجات کیلئے کلیدی کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 848514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش