0
Sunday 8 Mar 2020 08:29

چین، قرنطینہ کی گئی ہوٹل کی عمارت منہدم

چین، قرنطینہ کی گئی ہوٹل کی عمارت منہدم
اسلام ٹائمز۔ چین کے مشرقی حصے میں کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے قرنطینہ کی گئی ہوٹل کی عمارت منہدم ہونے سے 70 سے زائد افراد پھنس گئے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ساحلی شہر کوانزو میں 80 کمروں کے ہوٹل کو کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قرنطینہ کردیا گیا تھا جو گرگیا۔ حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک کم از کم 38 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ تاہم چینی حکام نے واقعے میں ہلاکتوں سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکن ہنگامی طور پر امدادی کام میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے مگر چین میں متاثرہ افراد کی تعداد میں بہت کمی آگئی ہے، تاہم دیگر ممالک میں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019ء میں پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب کئی ممالک تک پہنچ چکا ہے، جس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 347 سے زائد افراد متاثر جبکہ 3 ہزار 405 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 849094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش