0
Sunday 8 Mar 2020 22:42

پی ٹی آئی وزراء کا اپنی معاشی ناکامی کا غصہ پیپلز پارٹی پر نکالنا بدحواسی ہے، مرتضیٰ وہاب

پی ٹی آئی وزراء کا اپنی معاشی ناکامی کا غصہ پیپلز پارٹی پر نکالنا بدحواسی ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزراء کا اپنی معاشی ناکامی کا غصہ پیپلز پارٹی پر نکالنا بدحواسی ہے، تحریک انصاف کے ڈھنڈورچیوں کو بلاول فوبیا ہوچکا ہے، نااہل حکمرانوں سے کچھ نہیں ہورہا تو سندھ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرکے مراد سعید پبلسٹی اسٹنٹ بن رہے ہیں، اپنی معاشی ناکامی کا غصہ پیپلز پارٹی پر نکالنا بدحواسی ہے، بلاول بھٹو پر تنقید کرنا کھسیانی بلی کھمبا نوچے والی بات ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرپشن کے نعرے کا جھنڈا اٹھائے تحریک انصاف کو ڈیڑھ سال ہوچکا ہے تاہم کا کرکردگی کے بجائے نااہل حکمران سندھ کو نشانہ بنا رہے ہیں، مراد سعید کی حیثیت کیا ہے؟ سب جانتے ہیں، بدزبانی اور بدکلامی میں تحریک انصاف کا ثانی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مراد سعید کو سندھ کا غم کھائے جارہا ہے، وہ سندھ کی کسی یونین کونسل سے ہی الیکشن لڑ کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم جب آنکھوں کے تارے بن جائیں یہی گل کھلاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 849207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش