0
Monday 9 Mar 2020 10:39

امریکا مہلک وائرس بنانے میں مصروف، روس کا انکشاف

امریکا مہلک وائرس بنانے میں مصروف، روس کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے جمہوریہ جارجیا میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی فیکٹری قائم کر رکھی ہے۔ اس بات کا انکشاف روس کی وزارت دفاع کے جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ ہماری تحقیقاتی ٹیم کے جائزے کے مطابق امریکا نے جارجیہ میں روسی سرحدوں کے قریب جراثیمی ہتھیاروں کی ایک فیکٹری قائم کر رکھی جہاں مختلف اقسام کے انسان کش اور وبائی بیماریاں پھیلانے والے خطرناک وائرس تیار کیے جا رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے 300 لیبارٹریوں سے روسی شہریوں کے جینیاتی سیمپل بھی حاصل کیے ہیں تاکہ انھیں اس فیکٹری میں حیاتیاتی اور جراثیمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جا سکے۔ ماسکو نے جارجیا میں جراثیمی ہتھیاروں کی امریکی فیکٹری کے قیام کو تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی نیز روس اور چین کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 849248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش