0
Thursday 12 Mar 2020 21:46

نیب نے جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا

نیب نے جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ نیب نے غیر قانونی اراضی کیس میں جنگ و جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے میر شکیل سے 54 کینال اراضی کی خریداری سے متعلق سوالات کیے لیکن ذرائع کے مطابق نیب حکام جمع کرائے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے۔ میر شکیل الرحمان پر 1986ء میں اس وقت کے وزیراعلی نوازشریف سے 54 کنال اراضی سیاسی بنیادوں پر لینے کا الزام ہے جس کی تحقیقات کے لیے انہیں لاہور نیب میں طلب کیا گیا۔ میر شکیل الرحمان کی فراہم کردہ دستاویزات سرکاری اور ایل ڈی اے کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، مزید سوالات پوچھنے پر نیب حکام اور میر شکیل الرحمان کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ میر شکیل نیب کے فراہم کردہ سوال نامے کے 16 میں سے صرف چار کا جواب دے سکے۔ غیرقانونی اراضی کیس میں میر شکیل 5 مارچ کو بھی لاہور نیب میں پیش ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 849976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش