0
Wednesday 18 Mar 2020 22:52

جی بی آئینی حقوق، وزیر اعظم، وزیر قانون، وزیر امور کشمیر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

جی بی آئینی حقوق، وزیر اعظم، وزیر قانون، وزیر امور کشمیر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سے متعلق سپریم کورٹ کے 17 جنوری 2019ء کے فیصلے پر عدم عملدرآمد کیخلاف وزیر اعظم عمران خان، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور سیکرٹری امور کشمیر طارق محمود پاشا کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع اور رکن اسمبلی جاوید حسین کی جانب سے سینئر قانون دان عارف چوہدری کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سترہ جنوری کے فیصلے پر ابھی تک عملدرآمد نہیں کیا گیا، اسی فیصلے سے جڑے آرڈر 2019ء کے آرٹیکل 81 کے تحت جی بی میں ججز کی تعیناتی بذریعہ جوڈیشل کمیشن ہونی تھی لیکن حکومت نے بغیر کسی جوڈیشل کمیشن کے سپریم اپیلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ میں تین ججز کو بھرتی کیا جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ آرڈر 2019ء کے آرٹیکل 103 کے تحت گلگت بلتستان کے عوام کو سپریم کورٹ تک محدود رسائی دی گئی تھی لیکن عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے جی بی کے عوام سپریم کورٹ تک رسائی اور اپیل کے حق سے محروم ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سترہ جنوری 2019ء کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ممبران اسمبلی کی جانب سے یہ درخواست آئین پاکستان کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003ء کے تحت دائر کی گئی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 851195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش