0
Thursday 19 Mar 2020 22:13

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں 39 روپے فی کلو تک اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں 39 روپے فی کلو تک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی 39 اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 27 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد برانڈڈ گھی فی کلو 200 روپے سے بڑھ کر 239 کا جب کہ آئل 214 سے بڑھ کر 241 روپے کلو تک کا ہوگیا۔ واضح رہے کہ بڑھتی مہنگائی کے باعث عوامی سطح پر تنقید کے بعد حکومت نے یوٹیلی اسٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت گھی 170 روپے فی کلو تک دستیاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 851399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش