0
Saturday 21 Mar 2020 11:34

کرم میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بریگیڈیئر نجف عباس

کرم میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بریگیڈیئر نجف عباس
اسلام ٹائمز۔ 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار ٹراما سنٹر میں قائم آئسولیشن وارڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر سے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیبارٹری کیلئے بھجوائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں آئسولیشن وارڈ کے قیام کے ساتھ ساتھ قرنطینہ سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں پر بیرونی ممالک سے آنے والوں کو احتیاط کے طور پر رکھا جائے گا تاکہ ان کے خاندان اور معاشرے کے دیگر افراد کو وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔ آئسولیشن اور قرنطینہ وارڈز میں تمام تر مطلوبہ سہولیات میسر کر دی گئی ہیں، جن کی لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر علی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین نے بریگیڈیئر کو بریفنگ دی اور ہسپتال میں سہولیات کی کمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل جاوید الیاس، اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ بھی بریگیڈیئر کے ہمراہ تھے۔
خبر کا کوڈ : 851693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش