0
Saturday 21 Mar 2020 22:23

حکومتوں کی غفلت کیوجہ سے کرونا کا مرض پورے ملک میں پھیل گیا، مشتاق خان

حکومتوں کی غفلت کیوجہ سے کرونا کا مرض پورے ملک میں پھیل گیا، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی غفلت، لاپرواہی اور کوتاہیوں کی وجہ سے کرونا کا وبائی مرض پورے ملک میں پھیل گیا ہے، حکومت اگر بروقت تمام ائیر پورٹس اور بارڈر انٹری پوائنٹس پر سکریننگ کا ایک مؤثر نظام بنا لیتی، اس کے ساتھ ساتھ قرنطینہ مراکز قائم کرکے ان کو بھرپور انداز میں فعال رکھتی اور مؤثر پیش بندی اقدامات کرتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ انہوں نے حکومتی رویہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو آزمائش کی اس گھڑی میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے آل پارٹیز ویڈیو لنک کانفرنس کا اہتمام کرنا چاہیئے تھا یا انفرادی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لے کر ایک مربوط، جامع اور ہمہ گیر حکمت عملی ترتیب دینی چاہیئے تھی، جس سے نہ صرف اتحاد، اتفاق اور عزم کا پیغام عوام کو جاتا بلکہ اجتماعی دانش اور جدوجہد کو بروئے کار لاکر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیئے تھا۔

انہوں نے حکومتی اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت isolation Wards کی شدید کمی ہے۔ ہسپتالوں میں ضروری سامان اور آلات میسر نہیں، وینٹی لیٹرز کی شدید کمی ہے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے پرسنل پروٹیکشن اکوپمنٹ کٹ (PersonalProtectionEqui kit pment) بالکل ناپید ہیں، جس سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوراً ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے تحفظ کو یقینی بنائے اور تمام ہسپتالوں میں جنگی بنیادوں پر isoalation wards، ونٹیلیٹرز اور ضروری ادویات اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 21$ ڈالر فی بیرل ہے، جس کے مطابق حکومت فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر کے اس کو 40 روپے فی لیٹر پر لائے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

حکومت اس وقت پانچ ارب روپے روزانہ تیل سے منافع کما رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بالکل بند ہوگئی ہیں، جس کی وجہ سے غریب اور مزدور پیشہ افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت ان کیلئے ایک ماہ کے راشن اور بجلی اور گیس کے بلوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزمائش کی اس گھڑی میں قوم کیساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون اور خدمت کیلئے میدان میں موجود ہے، انہوں نے قوم سے رجوع الی اللہ، توبہ استغفار اور دعاؤں کی اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 851788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش