0
Sunday 22 Mar 2020 14:09

عدالتی احکامات پر اڈیالہ جیل سے 230 قیدی رہا

عدالتی احکامات پر اڈیالہ جیل سے 230 قیدی رہا
اسلام ٹائمز۔ جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل سے 230 قیدیوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق معمولی جرائم میں ملوث انڈر ٹرائل قیدیوں کو  اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم مزید قیدیوں کی رہائی کے کیسز کی اسکروٹنی جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق کچھ کیسز میں عدالتی حکم کی ضرورت ہے، ایسے کیسز 24 مارچ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھے جائیں گے۔ گزشتہ روز عدالت کے حکم پر کراچی کی ملیر جیل سے بھی مزید 107 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل بھی 188 قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد ساڑھے 6 سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 851917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش