0
Monday 23 Mar 2020 16:55

کراچی میں لاک ڈاؤن کا پہلا روز، خلاف ورزی پر درجنوں افراد گرفتار

کراچی میں لاک ڈاؤن کا پہلا روز، خلاف ورزی پر درجنوں افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ عالمی وباء کورونا کے باعث کراچی میں لاک ڈاؤن کے پہلے روز شہر بھر سے قانون کی خلاف ورزی پر 58 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلاتکے مطابق سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا آج پہلا روزہے، اس دوران شہر قائد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 17 مقدمات درج کئے گئے ہیں جب کہ 58 افراد کو شہر بھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ سندھ میں لاک ڈاؤن کو ’’کئیر فار یو‘‘ کا نام دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ضرورت کے سوا شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے، اشیائے صرف کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 803 جب کہ جس مین سے 352 صوبہ سندھ کے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش