0
Monday 23 Mar 2020 19:06

ڈی جی خان قرنطینہ سنٹر سے 132 زائرین خیبر پختونخوا روانہ

ڈی جی خان قرنطینہ سنٹر سے 132 زائرین خیبر پختونخوا روانہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سنٹر میں موجود خیبر پختونخوا کے 132 زائرین کے پی کے روانہ ہوگئے ہیں، دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے 29 مارچ تک بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بند کرنے میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے جزوی لاک ڈاون برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتیس مارچ  تک تمام ہوٹل، ریستوران اور فاسٹ فوڈ مراکز بند ہوں گے، ہوم ڈلیوری بھی بند ہوگی۔ صرف سبزی، میڈیسنز، آٹا اور جنرل سٹورز کھلے رہیں گے۔

اسی طرح ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ صوبے میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہے، مشتبہ کیسز کی تعداد 275 ہے۔ اب تک 85 کیسز نیگیٹیو  آچکے ہیں۔ ڈی جی خان سے کے پی کے لیے زاٸرین کی کانوائے صبح 8 بجے روانہ ہوچکا ہے۔ چار بسوں پر مشتمل کانوائے کے ذریعے 132 زاٸرین کو پشاور موٹروے انٹرچینج کے قریب پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج انسٹیٹیوٹ میں قرنطین کیا جاٸیگا۔ زاٸرین میں ایک کا تعلق گلگت بلتستان جبکہ باقیوں کا تعلق کے پی سے ہے۔ اس قرنطینہ کی استعداد کار 150 مریضوں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 852122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش