0
Monday 23 Mar 2020 19:15

لاہور، کورونا وائرس سے بچاو کیلئے نمازیوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا گیا

لاہور، کورونا وائرس سے بچاو کیلئے نمازیوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نمازیوں کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر جاری کر دی گئی ہیں۔ نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مساجد کے تولئے، ٹوپیاں، وضو خانے اور بیت الخلا  سے حتی المقدور بچنے کی کوشش کی جائے۔ نمازیوں کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ مساجد کے فرش صابون سے دھوئے جائیں اور فرش پر نماز پڑھی جائے، جہان فرش دھلنے کا امکان نا ہو نمازی اپنی جائے نماز استعمال کریں، جن لوگوں کے اندر مرض کے آثار موجود ہیں وہ ثواب کا کام سمجھ کر جماعت سے دور رہیں اور گھر پر نماز ادا کریں۔ نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اذان کیساتھ ہی مسجد کے دروازے کھول دیئے جائیں تاکہ نمازیوں کو بار بار دروازے چھونے کی زحمت نہ کرنا پڑے اور جراثیم پھیلنے سے روکا جا سکے۔

نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ مساجد میں قائم تمام وضو خانے عارضی طور پر بند کر دیئے جائیں اور مساجد میں تازہ ہوا کی آمد و رفت کیلئے نماز کے اوقات میں کھڑکیاں اور دروازے کھول کر رکھیں۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی نماز چھوٹی مساجد میں بھی پڑھائی جائے جہاں عام حالات میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جاتی، چھوٹی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا مقصد جامع مساجد سے رش کو کم کرنا ہے۔ نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ مساجد میں صفوں کے درمیان ایک صف کو خالی چھوڑا جائے اور صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے، سنت و نفل گھر پر ادا کریں یہی سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے جبکہ نماز جمعہ کے بعد مسجد سے نکلتے وقت رش نہ پیدا ہو اس بات کا خاص دھیان رکھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 852124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش